وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) پڑھائی کے آپشنز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔
آپ کئی مختلف اقسام کی پڑھائی کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کو اپنی دلچسپیوں کو دریافت اور اپنے مقاصد کی پیروی کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
یونٹ 1 اور 2 مضامین عام طور پر سال 11 میں پڑھے جاتے ہیں، اور یونٹ 3 اور 4 مضامین کا مطالعہ عام طور پر سال 12 میں کیا جاتا ہے۔
VCE کو مکمل کرنے سے آپ کو ATAR اسکور مل سکتا ہے، جو یونیورسٹی کے لیے براہ راست پاتھ وے فراہم کرتا ہے۔
VCE آپ کو اسکول کے بعد بہت سی مختلف سمتوں میں لے جا سکتا ہے اور اگر آپ کلاس روم کے ماحول میں سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ اسکول کے فوراً بعد یونیورسٹی جانا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے
VCE آپ کو ان کے لیے تیار کرے گا:
- یونیورسٹی
- ایک اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ
- مزید تعلیم اور ٹریننگ
- براہ راست ملازمت شروع کرنا۔
آپ کے VCE مضامیں کے آپشن
VCE حاصل کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم 16 یونٹس کو کامیابی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہونے کی ضرورت ہے:
- یونٹ 3 اور 4 مضامین کے 3 سلسلے یا سیکوینس (sequences)
- انگلش مضمون کے گروپ سے 3 یونٹس (بشمول یونٹ 3 اور 4)۔
زیادہ تر طلباء 20 اور 24 کے درمیان یونٹس مکمل کرتے ہوئے 2 سالوں میں اپنا VCE مکمل کرتے ہیں۔
ہر اسکول اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وہ کون سے VCE مضامین اور VET مطالعہ کےاختیارات پیش کرتا ہے، اور تمام اسکولز تمام مطالعات پیش نہیں کرتے۔ اپنے اسکول سے معلوم کریں کہ کون سی سٹیڈیز کی پیشکش کی جائے گی۔
![High school student using digital instruments and headphones](/sites/default/files/2024-04/Creative-Industries-Female.png?w=1636)
سال 11 اور 12 کے مضامین کا انتخاب کرنا (Choosing Year 11 and 12 subjects) - اردو (Urdu)
مزید جانیں کہ وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کے مضامین کے انتخاب کے لیے آپ کو کیا اختیارات حاصل ہیں۔
![High school student using digital keyboard and DJ equipment.](/sites/default/files/2024-10/Creative-industries-male.png?w=1984)
ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی سال 11 اور 12 کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے (How VET fits into Year 11 and 12) - اردو (Urdu)
اس بارے میں مزید جانیں کہ VET کی وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کی دوسری تعلیم کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے۔
آپ کو کیا ملے گا
جب آپ اپنی پڑھائی مکمل کرتے ہیں، تو آپ کو درج ذیل ملے گا:
- ایک آسٹریلین ٹرشیری ایڈمیشن رینک (ATAR) اسکور* (اگر آپ تقاضے پورے کرتے ہیں)
- VCAA سے نتائج کا اسٹیٹمنٹ
- آپ کے TAFE سے اسٹیٹمنٹ آف اٹینمینٹ* (اگر آپ نے کوئی VET یونٹس مکمل کیے ہیں)
- آپ کی VET کوالیفیکیشن (اگر آپ نے ایک مکمل کی ہے)
- آپ کا وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن۔
جو طلباء سرٹیفکیٹ مکمل نہیں کریں گے انہیں سٹوڈنٹ اچیومینٹ پروفائل کا خلاصہ ملے گا جس میں ان کی تمام کامیابیوں کی فہرست ہوگی۔
![Deshi's pathway A high school student takes notes in their note book while smiling at the camera. Behind them is a stack of books and library shelves full of old books.](/sites/default/files/2023-11/Deshis-pathway.jpg?w=1636)
دیشی کا VCE پاتھ وے (Deshi's VCE pathway) - اردو (Urdu)
ایک طالب علم کی مثال جس نے VCE کی پڑھائی کی ہے۔
مزید معلومات
اپنے لیے سب سے موزوں VCE پروگرام تشکیل دینے کے لیے اپنے اسکول کے کیریئر کونسلر سے بات کریں۔
دیگر پاتھ ویز
![High school student helping to an elderly person walk with their walker](/sites/default/files/2024-04/Health_V3.png?w=1638)
VCE ووکیشنل میجر کے بارے میں (About the VCE Vocational Major) - اردو (Urdu)
VCE میں اب ووکیشنل میجر شامل ہے، ایک نیا دو سالہ پروگرام جو VCE کے اندررہ کرکیا جا سکتا ہے۔
![High school student sanding some wood in class](/sites/default/files/2024-04/Website-Content-818x496_V1_Building-%26-Construction.jpg?w=1636)
وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ کے بارے میں (About the Victorian Pathways Certificate) - اردو (Urdu)
VPC کے بارے میں مزید جانیں اور معلوم کریں کہ یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے۔
Updated