JavaScript is required

دیشی کا VCE پاتھ وے (Deshi's VCE pathway) - اردو (Urdu)

ایک طالب علم کی مثال جس نے VCE کی پڑھائی کی ہے۔

A high school student takes notes in their note book while smiling at the camera. Behind them is a stack of books and library shelves full of old books.

دیشی - وکیل

دیشی ہمیشہ سے وکیل بننا چاہتے تھے۔ انہیں بزنس کی پڑھائی اور اسکول کی ڈیبیٹ ٹیم میں حصہ لینے سے لطف آتا تھا۔

انہوں نے VCE کا انتخاب کیوں کیا

دیشی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے، اس لیے ATAR کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اپنی فیملی، اساتذہ اور اسکول کے کیریئر کونسلر سے اپنے آپشنز کے بارے میں بات کی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ شرائط یا پری ریکویزٹ پر پورا اترتے ہیں۔

انہوں نے ایک کارپوریٹ آفس میں کام کا تجربہ بھی مکمل کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ اس کام اور ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کیا پڑھا

دیشی نے ایسے مضامین کا انتخاب کیا جو ان کے مستقبل کے کیرئیر سے متعلق تھے، ساتھ ہی وہ مضامین جن میں ان کی حقیقی دلچسپی تھی۔

دیشی نے سال 10 میں ایک VCE مضمون کرنے کا انتخاب بھی کیا۔

سال 10 میں، انھوں نے یہ پڑھا:

  • VCE فزیکل ایجوکیشن یونٹس 1 اور 2۔

سال 11 میں، انھوں نے یہ پڑھا:

  • VCE انگلش یونٹس 1 اور 2
  • VCE میتھیمیٹیکل میتھڈز یونٹس 1 اور 2
  • VCE لیگل اسٹڈیز یونٹس 1 اور 2
  • VCE ماڈرن ہسٹری یونٹس 1 اور 2
  • VCE فزیکل ایجوکیشن یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET بزنس یونٹس 1 اور 2 (بزنس میں سرٹیفکیٹ III کے حصول کے لیے)۔

سال 12 میں، انھوں نے یہ پڑھا:

  • VCE انگلش یونٹس 3 اور 4
  • VCE میتھیمیٹیکل میتھڈز یونٹس 3 اور 4
  • VCE ہسٹری ریولوشنز یونٹس 3 اور 4
  • VCE لیگل اسٹڈیز یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET بزنس یونٹس 3 اور 4 (بزنس میں سرٹیفکیٹ III کے حصول کے لیے)۔

Updated