JavaScript is required

کمالا کا VCE VM پاتھ وے (Kamala's VCE VM pathway) - اردو (Urdu)

ایک طالب علم کی مثال جس نے VCE ووکیشنل میجر کی پڑھائی کی ہے۔

A teenage girl in a lab coat and protective glasses smiles to someone off camera. She is holding a DNA model in her hands.

کمالا – لیب ٹیکنیشن

کمالا کو ریسرچ کرنا، مسائل حل کرنا اور کام پر سیکھنا پسند ہے۔

وہ اسکول مکمل کرنے کے بعد لیب ٹیکنیشن ٹرینی شپ شروع کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس سے انجینئرنگ، ہیلتھ اور ریسیرچ میں ملازمتیں ملتی ہیں۔

اس نے VCE VM کا انتخاب کیوں کیا

کمالا نے سال 10 میں مقامی کلینیکل لیب میں کام کے تجربے کا لطف اٹھایا۔

اس سے اسے اعتماد ملا کہ میڈیکل ٹیسٹنگ انڈسٹری میں ٹرینی شپ اس کا کیریئر شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہو گا۔

اس نے اپنی فیملی، اساتذہ اور اسکول کے کیریئر کونسلر سے اپنے آپشنز کے بارے میں بات کی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ شرائط یا پری ریکویزٹ پر پورا اترتی ہے۔

اس نے کیا پڑھا

کمالا نے ایسے مضامین کا انتخاب کیا جن سے اسے عملی تعلیم، نظریاتی مطالعے اور کام کا تجربہ ملا۔

سال 11 میں، اس نے یہ پڑھا:

  • VCE VM لٹریسی یونٹس 1 اور 2
  • VCE جنرل میتھس یونٹس 1 اور 2
  • VCE VM ورک ریلیٹد اسکلز کے یونٹس 1 اور 2
  • VCE کیمسٹری یونٹس 1 اور 2
  • VCE VET لیبارٹری اسکلز اسٹڈیز یونٹس 1 اور 2 (لیبارٹری اسکلز میں سرٹیفکیٹ III کے حصول کے لیے)
  • VET یونٹ 1 کے لیے سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ ریکگنیشن: کام کی جگہ پر سیکھنا۔

سال 12 میں، اس نے یہ پڑھا:

  • VCE VM لٹریسی یونٹس 3 اور 4
  • VCE جنرل ریاضی یونٹس 3 اور 4
  • VCE VM پرسنل ڈویلپمنٹ اسکلز یونٹس 3 اور 4
  • VCE VM ورک ریلیٹد اسکلز کے یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET لیبارٹری اسکلز اسٹڈیز یونٹس 3 اور 4 (لیبارٹری اسکلز میں سرٹیفکیٹ III کی حصول کے لیے)
  • VET یونٹ 2 کے لیے سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ ریکگنیشن: کام کی جگہ پر ترقی کرنا۔

Updated