VET کے بارے میں
ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ (VET) مخصوص انڈسٹری کی تعلیم ہے۔
آپ جو مہارتیں VET میں سیکھتے ہیں ان کا اطلاق کام کی جگہ پر کیا جا سکتا ہے یا جوں جوں آپ پڑھتے ہيں، کسی تجارت یا قابلیت پر ان کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔
جب آپ سال 11 یا 12 میں ہوں تو آپ اپنی پڑھائی میں VET شامل کر سکتے ہیں۔ کچھ اسکول طلباء کو سال 10 میں VET شروع کرنے دیتے ہیں۔
VET کو ان کورسز میں شامل کیا جا سکتا ہے:
- وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE)
- VCE ووکیشنل میجر (VCE VM)
- وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC).
VET کی اہلیت کی بنیاد پر آپ یا تو اپنے اسکول میں یا قریبی اسکول/TAFE/ٹریننگ فراہم کنندہ سے تعلیم حاصل کریں گے۔
اس پیج کو WhatsApp پر شیئر کریں
یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے
VET آپ کو اپنا کیریئر پاتھ اسکول سے ہی شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ آپ کو آپ کی دلچسپی کی انڈسٹری میں عملی مہارت فراہم کرتا ہے، جس سے آپ کی ملازمت کی قابلیت میں بہتری آتی ہے۔
VET آپ کو ان کورسز کی تکمیل کے لیے کریڈٹ بھی دیتا ہے:
- وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE)
- VCE ووکیشنل میجر (VCE VM)
- وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC)۔
کچھ VET پروگرام ایک اسکور فراہم کرتے ہیں جو آپ کے ATAR کا حصہ بنتے ہیں، اگر آپ اس کے اہل ہیں۔ ایک طالب علم جو بغیر اسکور والے VCE VET پروگرام سے یونٹ 3–4 کا سلسلہ پاس کرتا ہے وہ اپنے ATAR میں اضافے کا اہل ہو سکتا ہے۔
SBAT کے ساتھ کمائیں اور سیکھیں
کچھ VET آپشنز اسکول میں بامعاوضہ اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ (SBAT) کے طور پر آپ کو VCE، VCE VM یا VPC کرنے کے دوران دستیاب ہیں۔
یہ آپشن آپ کوایک پارٹ ٹائم ملازم کے طور پر ملازمت پر تربیت کی حصولی کا اختیار دیتا ہے اور اس دوران آپ کوالیفائڈ پیشہ ورانہ لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہيں۔ بہت سے SBAT طلباء سال 12 مکمل کرنے کے بعد فل ٹائم اپرنٹس یا ٹرینی کے طور پر ملازمت جاری رکھتے ہیں۔
اس آپشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، اسکول پر مبنی اپرنٹس شپس اور ٹرینی شپس ملاحظہ کریں۔
آپ کے VET آپشنز
مزید اسکول ذیل میں درج ترجیحی پاتھ ویز میں VET پیش کر رہے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے اسکول میں کون سے اختیارات دستیاب ہیں اپنے اسکول کے کیریئر کونسلر سے رابطہ کریں۔
ذیل میں درج سرٹیفکیٹس میں سے کچھ میں اسکورڈ پاتھ ویز اور یونٹ 3 اور 4 کے سلسلے دستیاب ہیں۔ VET اختیارات، جہاں ان کا اطلاق ہوتا ہے، کو درج ذیل کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے:
- اسکورڈ پاتھ ویز دستیاب = *
- یونٹ 3 اور 4 سلسلے دستیاب = +
صحت یا ہیلتھ
- ہیلتھ سپورٹ سروس میں سرٹیفکیٹ II
- الائیڈ ہیلتھ اسسٹنس میں سرٹیفکیٹ III (جزوی تکمیل)
- ہیلتھ سروسز اسسٹنس میں سرٹیفکیٹ III *+
یہ سرٹیفکیٹیسVCE VET کےصحت کے پروگرام میں ہیں۔
کمیونٹی سروسز اور چھوٹے بچوں کی تعلیم
- فعال رضاکارانہ خدمات میں سرٹیفکیٹ II
- کمیونٹی سروس میں سرٹیفکیٹ II
- کمیونٹی سروسز میں سرٹیفکیٹ III*+
- چھوٹے بچوں کی تعلیم اور نگہداشت میں سرٹیفکیٹ III (جزوی تکمیل) +
- اپلائیڈ لینگویج میں سرٹیفکیٹ II
- اپلائیڈ لینگویج میں سرٹیفکیٹ III +
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے کمیونٹی سروسز یا اپلائیڈ لینگویج کے پروگراموں میں ہیں۔
بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن
- کنسٹرکشن پاتھ ویز میں سرٹیفکیٹ II
- بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن پری اپرنٹس شپ میں سرٹیفکیٹ II +
- پلمبنگ میں سرٹیفکیٹ II (پری اپرنٹس شپ) +
- سول کنسٹرکشن میں سرٹیفکیٹ II +
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن، پلمبنگ یا سول انفراسٹرکچر پروگراموں میں ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجیز
- اپلائیڈ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں سرٹیفکیٹ II
- انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ III*+
- انٹیگریٹڈ ٹیکنالوجیز میں سرٹیفکیٹ II*+
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے انٹیگریٹڈ ٹیکنالوجیز یا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگراموں میں ہیں۔
ہاسپیٹیلیٹی
- ہاسپیٹیلیٹی میں سرٹیفکیٹ II *+
- کوکری میں سرٹیفکیٹ II (اس سے قبل کچن آپریشنز میں سرٹیفکیٹ II) *+
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے ہاسپیٹیلیٹی پروگرام میں ہیں۔
کلین انرجی اینڈ انجینئرنگ
- انجینئرنگ اسٹڈیز میں سرٹیفکیٹ II *+
- لیبارٹری اسکلز میں سرٹیفکیٹ III*+
- الیکٹرو ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ II (کیرئیر سٹارٹ) +
- الیکٹرو ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ II (پری ووکیشنل) +
- سیمپلنگ اینڈ میژرمنٹ میں سرٹیفکیٹ II
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET انجینئرنگ، الیکٹریکل انڈسٹری یا لیبارٹری اسکلز پروگراموں میں ہیں۔
آٹوموٹیو (Automative)
- آٹوموٹیو ووکیشنل پریپریشن میں سرٹیفکیٹ II +
یہ سرٹیفکیٹ VCE VET کے آٹوموٹیو پروگرام میں ہے۔
ایگریکلچر اور ماحولیات
- زراعت میں سرٹیفکیٹ II +
- ہارٹیکلچر (Horticulture) میں سرٹیفکیٹ II +
- کانسرویشن اور ایکو سسٹم مینجمنٹ میں سرٹیفکیٹ II +
- اینیمل کیئر (Animal Care) میں سرٹیفکیٹ II +
- دیہی آپریشنز میں سرٹیفکیٹ II
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET ایگریکلچر، ہارٹیکلچر، کنزرویشن اور ایکو سسٹم مینجمنٹ یا اینیمل کیئر پروگراموں میں ہیں۔
ہیئر اینڈ بیوٹی
- ریٹیل کاسمیٹکس میں سرٹیفکیٹ II
- سیلون اسسٹنٹ میں سرٹیفکیٹ II
- بیوٹی سروسز میں سرٹیفکیٹ III +
- میک اپ میں سرٹیفکیٹ III +
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے ہیئر اینڈ بیوٹی کے پروگرام میں ییں۔
تخلیقی صنعتیں
- تخلیقی صنعتوں میں سرٹیفکیٹ II
- اسکرین اور میڈیا میں سرٹیفکیٹ III*+
- ملبوسات، فیشن اور ٹیکسٹائل میں سرٹیفکیٹ II (اس سے قبل اپلائیڈ فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ II) +
- موسیقی میں سرٹیفکیٹ II
- موسیقی (پرفارمنس) میں سرٹیفکیٹ III *+
- موسیقی (ساونڈ پروڈکشن) میں سرٹیفکیٹ III *+
- ڈانس میں سرٹیفکیٹ II
- ڈانس میں سرٹیفکیٹ III*+
یہ سرٹیفکیٹVCE VET کے تخلیقی و ڈیجیٹل میڈیا، اپلائیڈ فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، ڈانس یا موسیقی کے پروگراموں میں ہیں۔
کھیل اور تفریح
- آوٹ ڈور تفریح میں سرٹیفکیٹ II
- کھیل اور تفریح میں سرٹیفکیٹ II
- کھیل، اقواٹکس (Aquatics) اور تفریح میں سرٹیفکیٹ III *+
یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے کھیل اور تفریح پروگرام میں ہیں۔
مزید معلومات
یہ جاننے کے لیے کہ ان میں سے کون سا آپشن آپ کے لیے بہترین ہو سکتا ہے، اپنے اسکول کے کریئر کونسلر سے بات کریں۔
VET کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، VCAA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ VET آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے اور دوسرے طلباء سے سننے کے لیے جنہوں نے اسے مکمل کر لیا ہے، VET چیمپئنز پر جائیں۔
Updated