سال 11 اور 12 میں مضامین کے لیے آپ کو حاصل انتخابات یا آپشنز کے بارے میں مزید جانیں۔
سال 11 اور 12 کے لیے اپنے مضامین کا انتخاب کرتے وقت، اس بات پر غور کرنا ضروری ہے کہ آپ کس چیز میں اچھے ہیں اور آپ کس چیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ اسکول ختم کرنے کے بعد آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ایسے مضامین شامل کر سکتے ہیں جو آپ کو اس مقصد تک لے جا سکیں۔
اگر آپ کوصحیح سے معلوم نہیں ہے، تو آپ ایسے مضامین شامل کر سکتے ہیں جو اسکول ختم کرنے کے بعد آپ کو حاصل اختیارات یا آپشنز کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔
ہر اسکول اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وہ کون سے VCE مضامین اور VET مطالعہ کےاختیارات پیش کرتے ہیں، اور تمام اسکولز تمام مطالعات پیش نہیں کرتے۔ اپنے آپشنز کے بارے میں اپنے اسکول سے چیک کریں۔
اس پیج کو WhatsApp پر شیئر کریں
شرائط یا پری ریکویزٹ
اگر آپ یونیورسٹی جانا چاہتے ہیں، اپرنٹس شپ شروع کرنا چاہتے ہیں یا TAFE میں پڑھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو داخلے کے تقاضوں کی تحقیق کرنی ہوگی۔ انہیں پری ریکویزٹ کہا جاتا ہے، اور یہ ہر کورس اور فراہم کنندہ کے لیے مختلف ہوتی ہیں۔
پاتھ ویز
سال 11 اور 12 میں تین اہم پاتھ ویز دستیاب ہیں - VCE, VCE VM اورVPC۔ آپ ان میں سے کسی بھی پاتھ وے میں VET شامل کر سکتے ہیں۔
سال 11 اور 12 کے لیے VCE اور VCE VM مضامین
بزنس اور اکنامکس
کے مضامین کے آپشنز: اکاؤنٹنگ، بزنس مینجمنٹ، اکنامکس، انڈسٹری اینڈ انٹرپرائز، لیگل اسٹڈیز۔
ڈیزائن اور ٹیکنالوجیز
مضامین کے آپشنز: ایگریکلچرل اینڈ ہارٹیکلچرل اسٹڈیز، فوڈ اسٹڈیز، پروڈکٹ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، سسٹمز انجینئرنگ۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز
مضمون کے آپشنز: الگورتھمکس۔ (HESS)، اپلائیڈ کمپیوٹنگ۔
انگلش
مضمون کے آپشنز: انگلش زبان، فاؤنڈیشن انگلش، ادب، لٹریسی (صرف VCE VM طلباء)، برجنگ انگلش بطور اضافی زبان، انگلش بطور اضافی زبان
صحت اور جسمانی تعلیم
مضامین کے آپشنز: صحت اور انسانی نشو نما، بیرونی اور ماحولیاتی مطالعہ، جسمانی تعلیم۔
ہیومینٹیز
مضمون کے آپشنز: آسٹریلیائی اور عالمی سیاست، کلاسیکی علوم، جغرافیہ، تاریخ، فلسفہ، مذہب اور معاشرہ، سماجیات، متن اور روایات۔
لسانیات
مضمون کے آپشنز: پہلی زبانیں، دوسری زبانیں، کلاسیکی زبانیں، وکٹوریہ کی مقامی زبانیں، چینی زبان، ثقافت اور معاشرہ، CCAFL
ریاضی
مضمون کے آپشنز: فاؤنڈیشن ریاضی، عمومی ریاضی، ریاضی کے طریقے، ماہر ریاضی، عددی خواندگی (صرف VCE VM طلباء)
پرفارمنگ آرٹس
مضمون کے آپشنز: ڈانس، ڈرامہ، موسیقی، تھیٹر اسٹڈیز۔
سائنس
مضمون کے آپشنز: حیاتیات، کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، طبیعیات، نفسیات۔
ویژوئل آرٹش
مضمون کے آپشنز: آرٹ تخلیقی مشق، آرٹ سازی اور نمائش، میڈیا، ویژوئل کمیونیکشن ڈیزائن۔
ووکیشنل میجر
مضمون کے آپشنز: ورک ریلیٹد اسکلز، پرسنل ڈیولپمنٹ اسکلز۔
2025 میں، اسکولز عام VCE طلباء کو ان مضامین کو اپنے پروگرام میں شامل کرنے کی پیشکش کر سکیں گے، نہ کہ صرف VCE ووکیشنل میجر طلباء کو۔
آپ VET کو اپنے VCE، VCE ووکیشنل میجر یا VPC میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی سال 11 اور 12 کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے (How VET fits into Year 11 and 12) - اردو (Urdu)
اس بارے میں مزید جانیں کہ VET کی وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کی دوسری تعلیم کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے۔
وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE)
اگر آپ VCE پاتھ وے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سال 12 کے آخر تک، آپ نے VCE کے لیے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں۔ آپ کا اسکول اس میں آپ کی مدد کرے گا۔
VCE مضامین کو یونٹس 1، 2، 3 اور 4 میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یونٹس 1 اور 2 اکثر ایک ساتھ لیے جاتے ہیں لیکن انہیں الگ الگ بھی لیا جا سکتا ہے۔ کچھ اسکول سال 10 میں طلباء کو یونٹ 1 اور 2 پیش کرتے ہیں۔ یہ معلوم کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آیا آپ کو وہ موضوع پسند ہے اور آپ VCE جلد شروع کر سکتے ہيں۔
جنرل VCE طلباء کو کسی بھی انفرادی VCE مضمون کے لیے ایک ہی سال میں یونٹس 3 اور 4 کو اکٹھے لینا چاہیے۔ طلباء سال 11 میں یونٹ 3 اور 4 کا مضمون لے سکتے ہیں۔
آپ کو کم از کم 16 یونٹس مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی، بشمول:
- یونٹ 3 اور 4 مضامین کے 3 سلسلے
- انگلش مضمون سے 3 یونٹس (بشمول یونٹ 3 اور 4)۔
زیادہ تر طلباء 20 اور 24 کے درمیان یونٹس مکمل کرتے ہوئے دو سالوں میں اپنا VCE مکمل کرتے ہیں۔
اس کا عام طور پر مطلب ہے:
- سال 11 میں یونٹ 1 اور 2 کے 6 مضامین (کل 12 یونٹ)
- سال 12 میں یونٹ 3 اور 4 کے 5 مضامین (کل 10 یونٹ)۔
VCE پروگرام کی مثال
سال 11 (6 مضامین = 12 یونٹس)
- انگلش یونٹس 1 اور 2 (انگلش مضامین سے)
- میتھمیٹیکل میتھڈس یونٹس 1 اور 2
- بزنس مینیجمنٹ یونٹس 1 اور 2
- سائکالجی یونٹس 1 اور 2
- میڈیا یونٹس 3 اور 4
- انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی یونٹس 1 اور 2 (VCE VET مضمون)۔
سال 12 (5 مضامین = 10 یونٹس)
- انگلش یونٹس 3 اور 4 (انگلش مضامین سے)
- میتھمیٹیکل میتھڈس یونٹس 3 اور 4
- سائکالجی یونٹس 3 اور 4
- بزنس مینیجمنٹ یونٹس 3 اور 4
- انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی یونٹس 3 اور 4 (VCE VET مضمون)۔
کل: 22 یونٹس (کم از کم 16 یونٹس سمیت)۔
اگر آپ کسی مضمون کے یونٹس 1 اور/یا 2 کو مکمل کرنے کے بعد اپنا خیال بدل لیتے ہیں، تو آپ کو سال 12 میں یونٹس 3 اور 4 میں اسے جاری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ اپنے VCE کے ساتھ VET مضامین بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک ایسی صنعت میں عملی مہارت فراہم کرتا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ کے کیریئر پاتھ کے ابتدائی مرحلے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔
VCE مضامین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، Victorian Curriculum and Assessment Authority کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں(opens in a new window)۔
ATAR اسکیلنگ
ATAR کا حساب لگاتے ہوئے، وکٹورین ٹرشیری ایڈمشن سینٹر (VTAC) مطالعہ کے اسکور کو سکیل کرتا ہے۔ اس سے طلباء کی تمام اسٹڈیز میں ان کی کامیابیوں کا منصفانہ موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اسکیلنگ اسکورز کو اس حقیقت سے آراستہ کرتی ہے کہ کچھ مضامین میں دوسروں کے مقابلے میں اعلی VCE مطالعہ اسکور حاصل کرنا زیادہ مشکل ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ فطری طور پر مشکل یا آسان ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اسٹڈیز طلباء کے زیادہ مسابقتی گروہ کو راغب کرتی ہیں۔
ATAR اسکیلنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، VTAC کی ویب سائٹ دیکھیں(opens in a new window)۔
VCE ووکیشنل میجر (VCE VM)
اگر آپ VCE VM پاتھ وے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سال 12 کے آخر تک آپ نے VCE VM کے لیے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں۔ آپ کا اسکول اس میں آپ کی مدد کرے گا۔
آپ کو کم از کم 16 یونٹس مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی، بشمول یہ یونٹس:
- VCE VM لٹریسی یا VCE انگلش
- VCE VM عددی خواندگی یا VCE ریاضی
- VCE VM ورک ریلیٹد اسکلز
- VCE VM پرسنل ڈیولپمنٹ اسکلز
- سرٹیفکیٹ II کے لیول یا اس سے اوپر کا VET (اندازاً 180 گھنٹے)۔
آپ اپنے VET سٹڈی سے متعلق کام کی جگہ پر بھی سیکھنے میں وقت گزار سکتے ہیں۔ اسے سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ ریکگنیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
آپ ان یونٹس کو دوسرے VCE مضامین کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں تاکہ آپ کو مضامین کا ایک اچھا مرکب مل رہا ہو۔ آپ کو اپنے اسکول سے چیک کرنا چاہیے کہ ٹائم ٹیبل میں کون سے مضامین کے امتزاج ممکن ہوں گے۔
VCE VM مضامین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، Victorian Curriculum and Assesment Authority کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں(opens in a new window)۔
VCE VM بنیادی مضامین (VCE VM Core Subjects) - اردو (Urdu)
VCE ووکیشنل میجر میں 4 بنیادی مضامین کے بارے میں جانیں۔
وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC)
VPC ہر اس شخص کے لیے زیادہ لچکدار آپشن ہے جو مختلف وجوہات کی بناء پر VCE یا VCE VM کو مکمل کرنے کے لیے تیار یا قابل نہیں ہو سکتا۔
اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ VPC کو سال 10 میں شروع کر سکتے ہیں اور اسے اگلے دو سالوں میں مکمل کرنے میں اپنا وقت لے سکتے ہیں (یا ضرورت ہو تو اس سے زیادہ وقت)۔
آپ کو 12 یا اس سے زیادہ یونٹس مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی، بشمول کم از کم:
- 2 VPC لٹرسی یونٹس
- 2 VPC عددی خواندگی یونٹس
- 2 VPC کام سے متعلق مہارتیں یونٹس
- 2 VPC پرسنل ڈیولمنٹ اسکلز یونٹس۔
باقی چار یونٹس دیگر VPC یونٹس یا VET سرٹیفکیٹ I یا اس سے اوپر کے مضمون سے آ سکتے ہیں۔
آپ کام کی جگہ پر بھی سیکھنے میں وقت گزار سکتے ہیں۔ آپ مزید VPC یونٹس کر سکتے ہیں، یا VCE یا VCE VM یونٹس بھی کر سکتے ہیں اگر وہ آپ کے اسکول کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔
آپ اپنے VPC میں VET بھی کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کو اس ایریا میں عملی مہارت حاصل ملے جس میں آپ اسکول کے بعد کام کرنا چاہتے ہیں۔
مزید معلومات
ان تمام آپشنز کے ساتھ، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے اساتذہ، اپنے والدین، اور اپنے اسکول کے کیریئر کونسلر سے بات کریں۔ وہ یہ جاننے میں آپ کی مدد کر سکیں گے کہ آپ کے لیے کیا سب سے زیادہ موزوں ہوگا۔
VCE، VCE ووکیشنل میجر یا VPC کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان صفحات پر جائیں:
وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن کے بارے میں (About the Victorian Certificate of Education) - اردو (Urdu)
وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) کے مطالعہ کے بارے میں مزید جانیں اور معلوم کریں کہ یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے۔
VCE ووکیشنل میجر کے بارے میں (About the VCE Vocational Major) - اردو (Urdu)
VCE میں اب ووکیشنل میجر شامل ہے، ایک نیا دو سالہ پروگرام جو VCE کے اندررہ کرکیا جا سکتا ہے۔
وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ کے بارے میں (About the Victorian Pathways Certificate) - اردو (Urdu)
VPC کے بارے میں مزید جانیں اور معلوم کریں کہ یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے۔
Updated