2025 سے، اسکولز صرف VCE ووکیشنل میجر طلباء کو ہی نہیں بلکہ عام VCE طلباء کو بھی VM ورک ریلیٹڈ اسکلز اورVM پرسنل ڈویلپمنٹ اسکلز اپنے پروگرام میں شامل کرنے کے لیے پیش کر سکیں گے۔
لٹریسی اور عددی خواندگی (Literacy and Numeracy) صرف مکمل VCE ووکیشنل میجر پروگرام کا انتخاب کرنے کی صورت میں ہی دستیاب ہیں۔
اس پیج کو WhatsApp پر شیئر کریں
ورک ریلیٹد اسکلز یا کام سے متعلق مہارتیں
یہ مضمون آپ کو کام اور پڑھائی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔ آپ مختلف کیریئر کے انتخابات دریافت کریں گے, ایک کیریئر کا ایکشن پلان تیار کریں گے، اور ملازمت ڈھونڈنے کی مہارتیں حاصل کریں گے۔
آپ صحت مند اور محفوظ کام کی جگہوں، کام پر اپنے حقوق، اور اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو سپورٹ کرنے کے بارے میں سیکھیں گے۔ آپ کمیونیکیشن اور ٹیم ورک کے اسکلز بنایئں گے اور کام کی جگہ کے اہم تعلقات کو گفت و شنید کے ذریعے طے کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔
آپ اپنی ذاتی خصوصیات کی بھی شناخت کریں گے اور سیکھیں گے کہ درخواستوں اور انٹرویوز میں ان کو کیسے فروغ دیا جائے۔ آپ مزید تعلیم اور ملازمت کی درخواستوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ پورٹ فولیو بنائیں گے۔
پرسنل ڈیولپمنٹ اسکلز
اس مضمون میں، آپ سیکھیں گے کہ آپ اپنی کمیونٹی میں ایک فعال کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی شناخت اور دنیا میں اپنے مقام کے بارے میں گہری سمجھ اور تفہیم بھی پیدا کریں گے۔
آپ دریافت کریں گے کہ کمیونٹیز مقامی، قومی اور عالمی سطح پر کیسے مل کر کام کرتی ہیں۔ آپ اسے دوسرے طلباء کے ساتھ ایک گروپ میں اپنی کمیونٹی کی مدد کے لیے ایک پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کرکے لاگو کریں گے۔
یہ مضمون آپ کو اپنی جذباتی ذہانت، سماجی بیداری، اور لیڈرشپ کی خوبیوں کے بارے میں جاننے اور انہیں پروان چڑھانے میں بھی مدد دے گا۔ تعلقات کی بہتری کی یہ مہارتیں آپ کو کام کی جگہ، یونیورسٹی یا TAFE جیسی مزید تعلیم میں، اور آپ کی ذاتی زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد کریں گی۔
لٹریسی
اس مضمون میں، آپ مختلف قسم کے حالات میں اپنی پڑھنے، لکھنے، بولنے اور سننے کی مہارتوں کو بہتر بنائیں گے، تاکہ آپ معلومات کو مؤثر طریقے سے جمع اور شیئر کر سکیں۔
آپ پرنٹ، ویژوئل یا بصری، اسپوکن یا بولی جانے والی، ڈیجیٹل اور ملٹی میڈیا معلومات کا تجزیہ اور تشریح کریں گے، جس سے آپ کی مؤثر کمیونیکشن کو سمجھنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
یہ مضمون آپ کو اپنی تحریری اور بولی جانے والے کمیونیکشن اسکلز میں اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ آپ کو کام کی جگہ سمیت مختلف حالات میں کامیاب ہونے کے لیے تیار کرے گا۔
عددی خواندگی (Numeracy)
اس مضمون میں، آپ منطقی سوچ اور استدلال، اور روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت پیدا کریں گے۔ آپ ریاضی کے نظریات دریافت کریں گے جن میں نمبرز، پیمائش، اشکال اور ڈیٹا شامل ہیں۔
آپ اپنی عددی خواندگی کی مہارتوں کو مضبوط بنایئں گے اور انھیں حقیقی دنیا کے منظرناموں پر لاگو کریں گے۔ آپ اس علم کو روزمرہ کے کاموں، ملازمت اور کمیونٹی میں لاگو کرنا سیکھیں گے۔
عددی خواندگی کا مضمون آپ کو زندگی کے بہت سے اہم حصوں، جیسے ذاتی بجٹ، خریداری کے اختیارات کا موازنہ، ٹیکس کی ضروریات کو پورا کرنے اور منصوبہ بندی کے لیے تیار کرے گا۔
ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (VET)
ہر VCE ووکیشنل میجر طالب علم اپنے پروگرام میں VET بھی شامل کرتا ہے۔ یہ آپ کو آپ کی دلچسپی کی صنعت میں عملی مہارتیں اور آپ کے کیریئر پاتھ کے ابتدائی مرحلے میں مدد دیتا ہے۔
ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی سال 11 اور 12 کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے (How VET fits into Year 11 and 12) - اردو (Urdu)
اس بارے میں مزید جانیں کہ VET کی وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کی دوسری تعلیم کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے۔
VCE ووکیشنل میجر کے بارے میں (About the VCE Vocational Major) - اردو (Urdu)
VCE میں اب ووکیشنل میجر شامل ہے، ایک نیا دو سالہ پروگرام جو VCE کے اندررہ کرکیا جا سکتا ہے۔
Updated