JavaScript is required

وکٹوریہ کی انسداد نسل پرستی کی حکمت عملی 2024-2029 (Victoria’s anti-racism strategy 2024-2029) - Urdu

وکٹوریہ کی حکومت بھر کے لیے پہلی انسداد نسل پرستی کی حکمت عملی وکٹوریہ میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے ایک 5 سالہ منصوبہ ہے۔

Victoria's anti-racism strategy in Urdu
PDF 1.18 MB
(opens in a new window)

مل کر کام کرنے سے، ہم ایک زیادہ منصفانہ، محفوظ تر وکٹوریہ بنا سکتے ہیں جہاں ہر کوئی خود کو شامل محسوس کرتا ہو۔

نسل پرستی کیا ہے؟

نسل پرستی امتیازی سلوک کی ایک شکل ہے جہاں لوگوں کے ساتھ ان کی نسل یا لسانیت کی وجہ سے غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ اس میں زبانی بدسلوکی، حق سے محروم کرنا یا دوسروں کی طرح مساوی رسائی یا مواقع نہ دینا شامل ہو سکتا ہے۔

نسل پرستی کی کئی مختلف اشکال ہوسکتی ہیں۔ یہ حکمت عملی درج ذیل امور میں نسل پرستی سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے:

  • کمیونٹی
  • تنظیموں اور اداروں
  • قوانین، پالیسیوں اور نظام۔

ہمارا تصور

ایک ایسا وکٹوریہ جو نسل پرستی اور امتیاز سے پاک ہو، جہاں وکٹوریہ کے تمام باشندے مساوی حقوق، آزادیوں اور تحفظات سے لطف اندوز ہوتے ہوں، اور محفوظ، صحت مند اور معاون کمیونٹیوں میں ترقی کرتے ہوں۔

وکٹوریہ میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی کے 4 اہداف ہیں:

  • ہدف 1: نسل پرستانہ رویوں، طرز عمل اور عقائد کی موجودگی کو تسلیم کیا جائے، انہیں چیلنج کیا جائے اور مسترد کیا جائے۔
  • ہدف 2: سرکاری خدمات اور کام کی جگہیں محفوظ، قابل رسائی اور غیر امتیازی ہوں۔
  • ہدف 3: نسل پرستی اور امتیازی سلوک اب تمام شعبوں میں شرکت، ترقی، حفاظت اور کامیابی میں رکاوٹ نہ ہو۔
  • ہدف 4: نسل پرستی کےشکار افراد کو مناسب اور ثقافتی طور پر محفوظ خدمات اور معاونت حاصل ہوں۔

اس تصور کو عملی جامہ پہنانا

نسل پرستی کے خلاف حکمت عملی درج ذیل امور انجام دے گی:

  • کمیونٹی کھیلوں میں نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے ریاست گیر مہم چلانا
  • مقامی سطح پر نسل پرستی کو چیلنج کرنے کے لیے کمیونٹی کی قیادت میں کارروائی کی حمایت
  • نفرت انگیز تقریر اور رویے کے خلاف تحفظات اور قوانین کو مضبوط کرنا
  • شکایات کی نگرانی کرنے والی تنظیموں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا جو نسل پرستی کی رپورٹوں کا ردعمل دیتی ہیں
  • پولیس کے ذریعے قوانین کے نفاذ میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کو کم کرنا
  • آجروں اور تنظیموں کی جانب سے نسل پرستی کو روکنے اور اس کا جواب دینے کے طریقے کو بہتر بنانا
  • ان لوگوں کے لیے مقامی انسداد نسل پرستی کے سپورٹ نیٹ ورکس کی اعانت کرنا جنہیں نسل پرستی کا تجربہ ہوا ہے۔

ہم نسل پرستی کو کم کرنےکی حکمت عملی کے اثرات کو جانچیں گے اور اپنی پیشرفت پر کمیونٹی کو واپس رپورٹ کریں گے۔

ہمیں اس حکمت عملی کی ضرورت کیوں ہے؟

ہم متنوع ہیں

  • وکٹوریہ کے%30 باسی بیرون ملک پیدا ہوئےہیں
  • آسٹریلیا کے %8 قدیمی لوگ وکٹوریہ میں رہتے ہیں
  • وکٹوریہ کے باشندوں کا تعلق 300 سے زیادہ مختلف نسبوں سے ہے، وہ 290 زبانیں اور بولیاں بولتے ہیں، اور تقریباً 200 مختلف عقائد کی پیروی کرتے ہیں

نسل پرستی اب بھی ایک مسئلہ ہے

  • 2022 میں، آسٹریلیا میں 5 میں سے 3 (%60) قدیمی باشندوں نے نسل پرستی کا سامنا کرنے کی رپورٹ کی تھی
  • 2023 میں، آسٹریلیا میں 5 میں سے 1 شخص (%18) نے نسل پرستی کا سامنا کرنے کی رپورٹ کی تھی
  • 5 میں سے 3 آسٹریلین (%63) ایشیا، افریقہ یا مشرق وسطی یا غیر مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک یا زیادہ مہاجر گروہوں کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں
  • 5 میں سے 3 آسٹریلین (%62) نسل پرستی کو 'بہت بڑا' یا 'کافی بڑا' مسئلہ سمجھتے ہیں

معلومات اور کمیونٹی خدمات پراعتماد کی کمی کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نسل پرستی کو کم رپورٹ کیا جاتا ہے۔

ہم نے کس سے بات کی

ہم نے وکٹوریہ کے670 سے زیادہ رہائشیوں کو سنا ہے جن کا تعلق قدیمی لوگوں، کثیر ثقافتی اور کثیر المذاہب برادریوں سے تھا۔ ان میں کمیونٹی لیڈرز، ماہرین اور فرنٹ لائن ورکرز شامل تھے۔

وکٹوریہ میں نسل پرستی کی اطلاع دینا

کسی کو بھی نسل پرستی کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ وکٹوریہ میں نسل پرستی یا امتیازی سلوک کا تجربہ یا مشاہدہ کرتے ہیں، تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

وکٹوریہ کا مساوی مواقع اور انسانی حقوق کمیشن

ہفتے کے دن صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 153 292 1300 پر کال کریں۔ اگر آپ کو مفت ترجمان کی ضرورت ہو تو 494 152 1300 پر کال کریں۔

ای میل enquiries@veohrc.vic.gov.au

آن لائن طریقے سےایک غیر رسمی رپورٹ کریں۔

اگر آپ کم/ مکمل بہرے ہیں، سننے میں مشکل پیش آتی ہے یا آپ ہکلاتے ہیں تو National Relay Service سے رابطہ کریں۔

وکٹوریہ پولیس

ہنگامی صورت حال میں، جاری جرم کی اطلاع دینے کے لیے، یا پولیس کو فوراً حاضرکرنے کے لیے، ٹرپل زیرو (000) پر کال کریں۔

غیر ہنگامی حالات میں، پولیس کی معاونتی لائن کو 444 131 پر کال کریں یا مفت ترجمان کے لیے 450 131 پر کال کریں۔

آپ اپنے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروا سکتے ہیں یا آن لائن.

آپ000 333 1800 پر گمنام طور پر رپورٹ کر سکتے ہیںCrime Stoppers کو۔

مزید معاونت اور رپورٹنگ کے اختیارات کے لیے, مہربانی کرکے ملاحظہ کریں وکٹوریہ کی انسداد نسل پرستی کی حکمت عملی۔

مزید معلومات

آپ انگریزی یا دیگر زبانوں میں مکمل حکمت عملی یا اس کا خلاصہ تلاش کر سکتے ہیں آن لائن۔

مزید معلومات کے لیے آپ زبانی و تحریری ترجمے کی سروس (TIS) کو450 131 پر کال کر سکتے ہیں اور ڈیپارٹمنٹ آف پریمیئر اینڈ کیبنٹ کو 5111 9651 03 پر کال کر سکتے ہیں۔

آپ ڈیپارٹمنٹ آف پریمیئر اینڈ کیبنٹ کو ای میل کر سکتے ہیں antiracism.strategy@dpc.vic.gov.au

Updated